وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان سے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجسبرمین کی ملاقات

وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان سے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجسبرمین کی ملاقات ،پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان سے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجسبرمین نے ملاقات کی اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے …

وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان سے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجسبرمین کی ملاقات ،پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان سے گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجسبرمین نے ملاقات کی اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ صرف 0.08 ہے جبکہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاملہ کو تمام بین الاقوامی فورم پر پیش کیا جانا چاہیے اور گرین منصوبوں کے ذریعے اسکا اطلاق اور تخفیف ہو نی چاہیے ۔ ہمیں سیلاب ، قحط ،سمندری طوفانوں ،گلیشئیرز کے پگھلنے اورسیلابوں سے ہونیوالی تباہ کاریوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں 40 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلتی ہے لیکن بہت سے صنعتی یونٹس مائع نیچرل گیس میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نبزد آزما ہو نے کے لیے پُر عزم ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply