34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مصطفی کمال کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی برطانیہ کے چیف میڈیکل...

وفاقی وزیر مصطفی کمال کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی برطانیہ کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اورصحت کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر صحت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں بیماریوں کی بروقت تشخیص اور فوری ردعمل کے لئے (IDSR)” کے قیام میں سپورٹ فراہم کی ہے ۔اس نظام کے تحت ملک بھر کے 15,000 پرائمری ہیلتھ کیئر کے فزیشنز کو IDSR پر تربیت دی گئی جس میں برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ ایجنسی 2016 سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

- Advertisement -

مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور صحت کی سہولیات کی رسائی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی سہولیات کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے ،یہ نظام ایمرجنسی کی صورت میں بھی علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا ۔مریضوں کی موثر نگہداشت کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرا رہے ہیں ۔ پروفیسر سوسن نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالے سے برطانیہ کے تجربات سے آگاہ کیا۔وزیر صحت مصطفی کمال نے چیف میڈیکل ایڈوائزر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ برطانیہ کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے جاری پروگرام کا مشاہدہ کریں۔ملک میں مقامی طور پر ویکسین کی تیاری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

قومی ادارہ صحت کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر چیف میڈیکل ایڈوائزر نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی صلاحیتوں اور ڈیٹا مینجمنٹ کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون فراہم کریں گے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس سی جیسی متعدی امراض کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں جو نگرانی کے نظام کا حصہ ہیں ۔ ملاقات میں قومی سطح پر ڈیٹا کو مزیز بہتر بنانے کی ضرور پر اتفاق کیا گیا اور بیماریوں کی روک تھام میں آئی ایچ آر کی اہمیت کے پیش نظر اس پروگرام کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599338

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں