چین کے لوگوں کیلئے پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات جیواکنامک دور میں داخل ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں تبدیلی آ رہی ہے اور پوری دنیا کی نظریں ایشیاءپر ہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا نسٹ یونیورسٹی میں بیجنگ فورم کی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا نسٹ یونیورسٹی میں بیجنگ فورم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
چین کے لوگوں کیلئے پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات جیواکنامک دور میں داخل ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں تبدیلی آ رہی ہے اور پوری دنیا کی نظریں ایشیاءپر ہیں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا نسٹ یونیورسٹی میں بیجنگ فورم کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے لوگوں کیلئے پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات جیواکنامک دور میں داخل ہو گئے ہیں، دنیا بھر میں تبدیلی آ رہی ہے اور پوری دنیا کی نظریں ایشیاءپر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نسٹ یونیورسٹی میں بیجنگ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس فورم کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ ہم پاکستان اور چین کی سفارتی دوستی کی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے سی پیک منصوبہ کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا مگر اب اس منصوبہ پر عملی کام شروع ہو گیا ہے۔








