وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کرپشن کے خاتمے سے زیادہ اہم ہے، افراتفری سے ترقی نہیں ہوتی، دنیا کے بیشتر ممالک سیاسی استحکام پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، 100 ارب روپے ریلوے کو دئیے ہیں اور آج ریلوے کی بحالی ہوچکی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کرپشن کے خاتمے سے زیادہ اہم ہے، افراتفری سے ترقی نہیں ہوتی، دنیا کے بیشتر ممالک سیاسی استحکام پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، 100 ارب روپے ریلوے کو دئیے ہیں اور آج ریلوے کی بحالی ہوچکی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے24 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افراتفری سے ترقی نہیں ہوتی، دنیا کے بیشتر ممالک سیاسی استحکام پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، ہمیں افراتفری پھیلانے والوںکو چپ کرانا ہوگا، ورنہ کوئی سرمایہ کاری کے لئے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ منگلا، تربیلا اور غازی جیسے منصوبے انجینئرز کی مرہون منت ہیں، ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں انجینئرز کی بھی محنت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا نیو کلئر منصوبہ 2020ءمیں مکمل ہوگا جس سے دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم ہوگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply