24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی چینی وفد...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی ،پاکستان چین کے علم اور تحقیق سے فا ئدہ اٹھا نے کے لئے تما م کو شیشںبروئے کار لا ئے گا ۔بدھ کو ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ریسرچ میں تعاون پر بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے وژن کا ملاپ ہے جس سے خطے کے تین ارب لوگ استفادہ حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین اس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا چین پاکستان اس منصوبے کی دونوں ممالک کے لئے افادیت کے ساتھ خطے کے تین ارب افراد کی تقدیر بدلنے کی اہمیت سے آگا ہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14045

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں