اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جنون سے نکل کر جنوبی ایشیاء سے غربت، ناخواندگی اور بھوک کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرے۔ چین کے دورہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام بھارتی حکومت کے جنگی جنون کی مانیٹرنگ کر …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جنون سے نکل کر جنوبی ایشیاء سے غربت، ناخواندگی اور بھوک کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرے۔ چین کے دورہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام بھارتی حکومت کے جنگی جنون کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سارک کانفرنس میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ بزدلانہ ہے جو رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر طاقتیں ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی، بھارت کو ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کا رویہ اپنانا چاہئے اور جنگ کے نقصانات کا احساس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے پاکستان کی سرزمین پر سرجیکل سٹرائیک حملوں کے بھارتی دعوﺅں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج بھارت کے ناپاک عزائم کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔








