اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے جمعہ کے روز یہاں اسلام آباد میں سی پیک فریم ورک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی، کے پی بی او آئی کے نمائندگان اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی عہدیدار اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کو ایس ای زیڈ میں کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ، خاص طور پر زون کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سےبتایا گیا کہ رشکئی ایس ای زیڈ کے لئے 10 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ مزید 160 میگاواٹ کے لئے ٹرانسمیشن لائن زیر تعمیر ہے اور نومبر 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔ 2022 کے لئے مزید اضافے کا بھی منصوبہ ہے۔ ایس این جی پی ایل نمائندوں نے بتایا کہ گیس کی فراہمی پر کام 30 ایم ایم سی ایف ڈی سے رشکئ ایس زیڈ کا کام جاری ہے اور شیڈول دسمبر کے آخر تک مکمل ہوگا۔
ڈویلپرز کے نمائندوں نے بتایا کہ پہلا یونٹ اسٹیل پلانٹ زیر تعمیر ہے اور جلد ہی اس کا پلانٹ اور مشینری درآمد کرنے والا ہے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے 500000 ٹن ریبر / کنسٹرکشن اسٹیل تیار کرنے کے لئے 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ اپنا پہلا یونٹ قائم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں وہ 77 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعتی اسٹیل کی تیاری کے لئے اپنا دوسرا یونٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور تیسرے مرحلے میں 42.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ایف بی آر اور بی او آئی کے نمائندوں نے اتفاق کیا کہ ایس ای زیڈ ایکٹ کے تحت تمام مراعات زون میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو دستیاب ہیں۔ وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ کام کو مقررہ وقت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پلاننگ ڈویژن کو ایس ای زیڈز سے متعلق مختلف سرگرمیوں پر عمل درآمد نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔