وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسراحسن اقبال کی جامع مسجد ارقم ضمیر اور دارالسلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

حکومت اتفاق رائے سے احتساب کے خود مختار ادارے کے قیام میں سنجیدہ ہے ، ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے، ایسے ٹی او آرز ہونے چاہییںکہ اس پل صراط سے سب گزریں ، آف شور کمپنیوں کے واویلا سے آسمان سر پر اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد ٹی وی ٹاک شوز اور جلسوں میں عدالت نہیں …

حکومت اتفاق رائے سے احتساب کے خود مختار ادارے کے قیام میں سنجیدہ ہے ، ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے، ایسے ٹی او آرز ہونے چاہییںکہ اس پل صراط سے سب گزریں ، آف شور کمپنیوں کے واویلا سے آسمان سر پر اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد ٹی وی ٹاک شوز اور جلسوں میں عدالت نہیں لگانی چاہییے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسراحسن اقبال کی جامع مسجد ارقم ضمیر اور دارالسلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور۔21 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پپروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اتفاق رائے سے احتساب کے ایسے خود مختار ادارے کے قیام میں سنجیدہ ہے جو مستقبل میں پاکستان سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ کر سکے، ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے ایسے ٹی او آرز ہونے چاہییںکہ اس پل صراط سے سب گزریں ، آف شور کمپنیوں کے واویلا سے آسمان سر پر اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد ٹی وی ٹاک شوز اور جلسوں میں عدالت نہیں لگانی چاہییے۔ وہ یہاںلاہور میں ڈاکٹرز کالونی میں جامع مسجد ارقم ضمیر اور دارالسلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والے در اصل 2018کے انتخابات سے خوف زدہ ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply