40.5 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بہتر منصوبہ بندی سے متعلق اہم مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے،صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح اور دیرپا ترقی کی جانب مثبت قدم ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ڈی پی کا حجم بڑھا کر صوبوں کو مزید ترقیاتی مواقع فراہم کئے جائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی ایس ڈی پی 26-2025 کا جائزہ لیا اور تمام منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی عمل میں وفاق کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے پرعزم ہے، ترقیاتی ایجنڈے میں وفاق کے ساتھ صوبوں کی شراکت قابل ستائش ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599214

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں