وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقیات و اصلاحات احسن اقبال کا کانووکیشن سے خطاب

194

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور ملک کو خوشحال بنانے کا واحد راستہ معاشی ترقی کا حصول ہے ۔وہ جمعرات کو پاکستان انسٹیویٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای ایس) کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند سالوں پر پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویت نام‘ میانمار ‘بنگلہ دیش کے ممالک کی معشیت کے بارے میں بتا یا کہ وہاں پر سیاسی استحکام کے باعث معشیت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔