وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ ترقیات و اصلاحات چوہدری احسن اقبال

سلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ ترقیات و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مشن کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا‘ کشمیر تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے‘ عالمی برادری کو سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ …

سلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ ترقیات و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مشن کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا‘ کشمیر تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے‘ عالمی برادری کو سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 70 سے 80 ہزار کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں‘ یہ قربانیاں وہ اپنے بنیادی حق کے لئے دے رہے ہیں جس کا جواب بھارتی فوجی گولیوں اور تشدد سے دے رہے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی سیاسی ‘ سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں۔ اگر جمہوریت کا مطلب عوام کو حق دینا ہے تو پھر بھارت میں یہ کس قسم کی جمہوریت ہے جہاں حق مانگنے والے معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ مسلمانوں کے بھی وہی حقوق ہیں کہ جو غیر مسلموں کے ہیں۔ اگر وہ غیر مسلموں کے لئے اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں تو انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

Leave a Reply