33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسروبختیا ر کا اجلاس سے...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسروبختیا ر کا اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسروبختیا ر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، سی پیک کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی 80 فیصد آبادی عالمی معیار کی جدید ترین، تیز رفتار موٹروے سے منسلک ہوجائے گی اورکراچی،گوادر،کوئٹہ،لاہور، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد ،کشمیر، پشاور، ایبٹ آباد،گلگت، شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے بڑے شہر موٹروے کے ساتھ منسلک ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کی جانب سے دو منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ N-50 کچلاک ژوب سیکشن کو 2 رویہ کے لیے زمین کے حصول کے لئے11342.0 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلا س نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ وزارت مواصلات کا دوسرا منصوبہ N-50 کچلاک ژوب سیکشن کو 2 رویہ کرنے اور تعمیر کے لیے 67638.46 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مغربی روٹ کی تعمیر پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ موجودہ حکومت اس کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=141818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں