وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال

263

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کی تکمیل کا منصوبہ ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کی تکمیل کا منصوبہ ہے ۔جمعہ کو یہاں چین کے صوبہ شین ڈانگ کے نائب گورنر ژیاگنگ کی سربراہی میں چین کے اعلی سطحی وفد سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک فائدہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نئے مواقع پیدا ہونگے ۔