وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب

پولیس اصلاحات کے نتیجے میں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات کے نتیجے میں معاشرے پر مثبت …

پولیس اصلاحات کے نتیجے میں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات کے نتیجے میں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوتے کیا جس میں اسلام آباد پولیس کی یونیورسٹیوں میں ٹریننگ سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر تربیتی کورس مرتب کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کمیونٹی لیڈر بنانے میں یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے لئے پولیس عملہ کو جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کی فراہمی ضروری ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply