وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آئینگے، ژوب، تربت اور گوادر میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آئینگے، ژوب، تربت اور گوادر میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے مواقع آنے سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا رجحان فروغ پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پلاننگ کمیشن میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی امور، تعلیمی و سماجی شعبے کی ترقی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کے عوام کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے








