وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں یونائیٹڈ فار ہیلتھیئر کڈز تحریک سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کے باعث بچوں میں تخلیفی صلاحیتیں اجاگر نہیں ہو سکتیں، گندا پانی اور غذائی قلت پاکستان کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لئے ہمیں اکٹھا ہونا ہے، پاکستان وژن 2025ءکے تحت غذائی قلت کو ختم کرنے کے لئے خصوصی روڈ میپ …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کے باعث بچوں میں تخلیفی صلاحیتیں اجاگر نہیں ہو سکتیں، گندا پانی اور غذائی قلت پاکستان کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لئے ہمیں اکٹھا ہونا ہے، پاکستان وژن 2025ءکے تحت غذائی قلت کو ختم کرنے کے لئے خصوصی روڈ میپ بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں یونائیٹڈ فار ہیلتھیئر کڈز تحریک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت مند قوم وہ نہیں کہ وہ کیا کھاتی ہے بلکہ وہ ہے جو کیا سوچتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت نے ایک روڈ میپ بنایا ہے، پورے پاکستان میں اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply