- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی ہے، عدم مساوات صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کےلئے ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت تعلیم میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں عدم مساوات کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وژن 2025ءعدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے ایک روڈ میپ مہیا کرتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14784
- Advertisement -