اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جی ڈی پی کی شرح 3.7فیصد سے بڑھ کر 4.7فیصد تک پہنچ چکی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر سے بڑھ کر 23ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 12ہزار سے 40ہزار تک بڑھ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ریڈیو پاکستان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنا سفر انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں شروع کیا تھا لیکن آج ہم خودمختاری کی راہ پرکامیابی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا آج پاکستان ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے، کسی بھی قوم کی ترقی تبھی ہی ممکن ہو گی جب اس کی سوچ مثبت ہو