وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کی میڈیا سے گفتگو

75
FEDERAL MINISTER FOR PLANNING, DEVELOPMENT & REFORM, MAKHDUM KHUSRO BAKHTYAR ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN ISLAMABAD ON MARCH 13, 2019.

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے لئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا، کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر وزیر ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، رواں ماہ مغروبی روٹ کے بڑے منصوبے شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کابینہ کمیٹی سی پیک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین سی پیک کے تحت سماجی شعبے کی ترقی کے لئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا، گرانٹ سے صوبوں میں پسماندہ علاقوں، تعلیم، صحت، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی سمیت ووکیشنل ٹریننگ کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔