اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فلاحی امور پر توجہ دینے سے معاشرہ خوشحال اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے یہ بات ملک کی ممتاز سماجی شخصیت اور ماہر تعمیرات محمود الحق علوی کی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آنحضور …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فلاحی امور پر توجہ دینے سے معاشرہ خوشحال اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے یہ بات ملک کی ممتاز سماجی شخصیت اور ماہر تعمیرات محمود الحق علوی کی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آنحضور نبی اکرم نے معاشرے کی فلاح کرنے والے لوگوں کو جنت کی بشارت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو مہنگائی غربت ،بیماری ایسے خوفناک مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا محمود الحق علوی نے اپنی تمام زندگی معاشرتی فلاح کیلئے بسر کی ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی آمدنی کا ایک خطیر حصہ فلاحی کاموں پر مختص کیا ۔انہوں نے علی ٹرسٹ ، علی انجینیئرنگ کالج ، اور بیسیوں کالج اور سکول قائم کروائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ انکی اولاد بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر فلاحی امور میں مصروف ہے ۔








