اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی حکومت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی جس میں 35 ارب ڈالر کی لاگت کے توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں، ان میں سے سندھ میں 11.3 ارب ڈالر اور بلوچستان میں 9.1 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے شروع کئے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و اصلاحات احسن اقبال کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی حکومت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی جس میں 35 ارب ڈالر کی لاگت کے توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں، ان میں سے سندھ میں 11.3 ارب ڈالر اور بلوچستان میں 9.1 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے شروع کئے جائیں گے، گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے، سی پیک کے مغربی روٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔








