چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز، پہلا مرحلہ 2018ءتک مکمل کیا جائے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ہدایت پہلے مرحلے کی تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ سے زائد کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی،روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے سے گوادر سے پاکستان کے شمالی علاقوں کے ذریعے چین کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے …
چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز، پہلا مرحلہ 2018ءتک مکمل کیا جائے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ہدایت

مزید خبریں
چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز، پہلا مرحلہ 2018ءتک مکمل کیا جائے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ہدایت
پہلے مرحلے کی تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ سے زائد کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی،روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے سے گوادر سے پاکستان کے شمالی علاقوں کے ذریعے چین کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے مختصر اور محفوظ راستہ میسر ہوگا،احسن اقبال کا جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس کا پہلا مرحلہ 2018ءتک مکمل کیا جائے۔ اس مرحلے کی تکمیل سے بجلی کے شعبہ میں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی، سی پیک منصوبے سے روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے سے مغربی روٹ پر مسنگ لنکس کی تعمیر سے گوادر پاکستان کے شمالی علاقوں کے ذریعے چین کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے مختصر اور محفوظ راستہ بھی میسر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین اس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔








