وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بیان

140

2018ءمیں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، مردم شماری میں تاخیر کی ذمہ دار وفاقی حکومت نہیں ہے، وفاقی حکومت اس سال مارچ میں مردم شماری کا بندوبست کر چکی تھی، التواءبلوچستان حکومت کے تحفظات اور سکیورٹی کے تقاضوں کی بنا پر ہوا، آخری مردم شماری 1998 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ہوئی تھی، مخصوص ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی تقاضے پورے کئے بغیر مردم شماری نئی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بیان
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ 2018ءمیں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، مردم شماری میں تاخیر کی ذمہ دار وفاقی حکومت نہیں ہے، وفاقی حکومت مارچ 2016ءمیں مردم شماری کا بندوبست کر چکی تھی، التواءبلوچستان حکومت کے تحفظات اور سکیورٹی کے تقاضوں کی بنا پر ہوا، آخری مردم شماری 1998 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ہوئی تھی، مخصوص ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی تقاضے پورے کئے بغیر مردم شماری نئی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ جمعرات کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ساکھ قائم ہے جس کا ثبوت اس پر عوام کا بار بار اعتماد ہے، حالیہ ضمنی انتخابات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام حکومت پر اعتماد کا اظہارکرچکے ہیں۔