وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزی ویدو سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزی ویدو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر خاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزی ویدو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر خاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کا اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پاکستان ڈبلیو ٹی او کے ذریعے عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تجارت میں خواتین کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین تجارت اور صنعت کے شعبے میں اپنی اہمیت منوا رہی ہیں۔

Leave a Reply