اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شپ پروگرام کا 2013-14ءمیں آغاز کیا گیا‘ اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان اور سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوان کو …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایوان بالا میں تحریری جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شپ پروگرام کا 2013-14ءمیں آغاز کیا گیا‘ اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان اور سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 2013-14ءمیں ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شپ پروگرام کے عنوان سے منصوبے کا آغاز کیا ہے‘ اس پروگرام کا مقصد نمایاں تعلیمی کارکردگی اور قیادت کرنے کی خصوصیات کے حامل نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کرنا ہے جو 21ویں صدی میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔








