وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

اقتصادی راہداری منصوبہ سے چین کے ساتھ تعلقات ہمالیہ سے بلند ہو کر ستاروں تک پہنچ چکے ہیں،منصوبہ ملک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے کیونکہ اس کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف اقتصادی بلکہ دفاعی لحاظ سے بہت مستحکم ہو گا، پاکستان میں اب سیاسی رسہ کشی اور میوزیکل چیئرز کے کھیل ماضی بن چکے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں آ کر …

اقتصادی راہداری منصوبہ سے چین کے ساتھ تعلقات ہمالیہ سے بلند ہو کر ستاروں تک پہنچ چکے ہیں،منصوبہ ملک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے کیونکہ اس کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف اقتصادی بلکہ دفاعی لحاظ سے بہت مستحکم ہو گا، پاکستان میں اب سیاسی رسہ کشی اور میوزیکل چیئرز کے کھیل ماضی بن چکے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے چین کے ساتھ تعلقات ہمالیہ سے بلند ہو کر ستاروں تک پہنچ چکے ہیں، سی پیک منصوبہ ملک دشمنوں کی آنکھ میں اس لئے کھٹکتا ہے کیونکہ اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف اقتصادی بلکہ دفاعی لحاظ سے بہت مستحکم ہو گا، پوری قوم کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مل کر اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں اب سیاسی رسہ کشی اور میوزیکل چیئرز کے کھیل ماضی بن چکے ہیں، اب یہاں سیاسی استحکام ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کریں۔ ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں ضرب المثل ہے، 65 سالوں میں چین نے پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں غیر مشروط ساتھ دیا ہے اور پاکستان نے بھی ہر فورم پر چین کے ساتھ دوستی کا حق نبھایا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply