اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے لاہور میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کیلئے فوری طبی امداد اور معیاری علاج کا اہتمام یقینی بنائے، واقعہ کی تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیق کے ذریعے مجرموں کا سراغ لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ داخلی امن تباہ کرنے اور قوم کو زخم لگانے کی سازش کرنے والے کڑے محاسبے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے بھی دعا کی۔