وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا گلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب

196

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کو یکساں فوائد پہنچے گے، سی پیک حقیقت میں پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، دشمن اقتصادی راہداری کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، ملک کے 20 کروڑ عوام اقتصادی راہداری کی حفاظت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گلگت بلتستان حکومت اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔