وفاقی وزیر احسن اقبال کا نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول کے افتتاحی سیشن سے خطاب

126
APP11-29 ISLAMABAD: September 29 – Federal Minister for Planning, Development and Reform Ahsan Iqbal addressing during National Youth Peace Festival. APP photo by Javed Qureshi

2030ءکا پاکستان موجودہ نوجوان نسل کا ہے، نوجوانوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول کے افتتاحی سیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2030ءکا پاکستان موجودہ نوجوان نسل کا ہے، نوجوانوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 7 ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول 2016ءکے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ءکے پاکستان سے 2016ءکا پاکستان بہتر ہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے ملک میں امن و استحکام ضروری ہے۔