وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

129

وزیراعظم کے خصوصی طیارے سے ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئر پورٹ، گوادر ایکسپریس وے اور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن (ایم ایل۔1) کی تعمیر کیلئے معاہدے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ایک ہفتہ کے رواں دورہ چین کے ایجنڈا پر ہیں۔ جمعہ کو چینی دارالحکومت میں بین الاقوامی تعاون کیلئے ون بیلٹ، ون روڈ فورم میں شرکت کیلئے وزیراعظم کے ہمراہ بیجنگ جاتے ہوئے دوران پرواز ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطے کے حوالہ سے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے اٹھائے جانے والے ون بیلٹ، ون روڈ کے اقدام کا اہم جزو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ، ون روڈ کے تحت چین کئی رابطوں کے ذریعے افریقہ اور ایشیاءکے ساتھ علاقائی رابطہ استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ دونون رہنماﺅں کے درمیان ایم او یو کے بعد پاکستان اور چین کی طرف سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا معاہدہ طے پایا۔