33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی کے تحت...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے منگل کو وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی عزیز عقیلی، ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے وزیر کو پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے منصوبوں پہ اب تکی کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے متعدد منصوبوں کے بالکل کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور سیکرٹری کو تاخیر کی وجوہات بتانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران نو منتخب وزیر نے جاری منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کی ہدایت بھی کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی بجٹ میں 900 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ مزید براں وفاقی وزیر آج (بدھ) کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ انہیں سی پیک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں جو وزیر کی اولین ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=304023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں