27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کااسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کااسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ کو آرٹرز کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ ، سندھ و بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،عبدالعلیم خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ کو آرٹرز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی، کوئٹہ، این 25 سمیت این ایچ اے کے ویسٹ سیکٹر میں منصوبوں کی رفتار کار تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں موجودہ طریقہ کار میں بہتری لا کر کام کی رفتار تیز کرنا ہوگی جس کے لئے سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو ادارے کے سسٹم میں تبدیلی لانے کا ٹاسک تفویض کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اس اعلی سطحی اجلاس میں ادارے کے مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا جس میں وفاقی وزیر نے مختلف منصوبوں کی پریزینٹیشن کو معیار ی اور واضح طور پر تیار کرنے کے احکامات دیئے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ این ایچ اے اپنے ادارے کی مارکیٹنگ اور امیج بلڈنگ کو آئوٹ سورس کرے، ہماری شاہراہوں کو خوبصورت اور ہر لحاظ سے شاندار نظر آنا چاہیے تاکہ ان سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو واضح تبدیلی اور بہتری نظر آئے۔ عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شاہراہوں کے گردو پیش خوبصورتی لانے کے لئے ہارٹی کلچر کی خدمات لینے کی بھی ہدایات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی این ایچ اے سے تعاون کرتے ہوئے صفائی ستھرائی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔اس اعلی سطحی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات،چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی اور منصوبوں پر رفتار کار سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591899

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں