وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا اظہار خیال

172
مسلم لیگ (ن) چھانگا مانگا کی سیاست چاہتی ہے ، پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا، اپوزیشن ناکامی پر واویلا مچانے اور اداروں کو ہدف تنقید بنانا چھوڑ کر مثبت سیاست کرے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہیں’ ایٹمی پروگرام کے حقیقی محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں’ 30 ہزار ارب کے قرضوں کے باوجود ملک میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی کمی ہے’ پاکستان میں ایک ایسا ہسپتال بھی انہوں نے نہیں بنایا جہاں یہ اپنا علاج کرا سکیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں سے پاکستان ناقابل تسخیر ملک بنا ہے۔ ہمیں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو واقعی نہیں بھولنا چاہیے۔ پاکستان کی بنیاد لا الہ اللہ پر رکھی گئی۔ پاک فوج سمیت ہم سب کو ایک عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔