وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

49
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور ڈی جی پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر کی ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین سے ملاقات

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے منگل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے ملک میں شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد انتخابی اصلاحات پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔