اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کسی عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اختیار اورکشمیر کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پوری دنیا …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بیان
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کسی عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اختیار اورکشمیر کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو ایک مئوثر اور مدلل انداز میں اجاگر کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں جو سیاسی عناصر اکٹھے ہوئے ہیں، منی لانڈرنگ، اقامہ اور ٹیلی اکائونٹس کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا خود بھی نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جمعیت علمائے اسلام کے احتجاجی مظاہرہ سے کوئی تشویش نہیں۔









