وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان کا سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں معیشت کا بیڑا غرق کیا، سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں ان سے حساب لیں گے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت والے کرپشن کی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے احتساب کمیشن کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ …

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں معیشت کا بیڑا غرق کیا، سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں ان سے حساب لیں گے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت والے کرپشن کی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے احتساب کمیشن کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ کا تعلق حکومتی کارکردگی سے ہوتا ہے، توانائی کا بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے، مہنگائی تین فیصد پر آ گئی ہے، معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے، پچھلے ستر سال میں اتنی بجلی پیدا نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں ہوئی ہے، شرح نمو میں 2013ءکے بعد دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں دہشت گردی کی صورتحال کا سب کو علم ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا بائیکاٹ عوام کی ہمدردی میں نہیں سیاسی نمبر بنانے کے لئے کیا گیا، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی ایوان بالا میں تقریر کے دوران احتجاج کیا اور بار بار ان کی تقریر میں رخنہ ڈالتے رہے۔

مزید خبریں