31.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی...

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اشیاما نے یہاں ملاقات کی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد پاکستان اور عالمی ادارہ خوراک کے درمیان پانچ سالہ فریم ورک کے تحت موسمیاتی تناظر میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ملاقات میں پاکستان میں بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کے سدباب سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پرماحولیاتی تبدیلیوں ، تنازعات، کووڈ ۔19 کی عالمگیر وبا سے پیدا شدہ معاشی بحران اور بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ فریقین نے ایسے پیشگی اور نتائج پر مبنی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا جو موسمیاتی موافقت اور پائیدار ریزیلینس کو فروغ دیتے ہوئے غذائی قلت کے مسئلہ اور کمزور طبقات کو ہدف بنائیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے موثر پالیسی پر مبنی اقدامات اور مشترکہ منصوبہ جات کی اہمیت اجاگر کی جن کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمتِ عملی کو مقامی سطح پر نافذ کیا جاسکے، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں غذائی قلت اور موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں