وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

56

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدلیہ پر تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایک پیسے کی کرپشن کا بھی کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور بڑے بڑے عوامی جلسوں سے ان کا خطاب اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔