اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرنجکاری ڈویژن میاں محمد سومرو اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سے روس کے معروف سرمایہ کاری ایکسپو بینک کے چیئرمین لوگر ویلڈیمیروویچ کیم نے سرمایہ کاری بورڈ ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری ایکسپو بینک کے چیئرمین نے پاکستان کے شعبہ مالیات میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔سیکرٹری سرمایہ بورڈ زبیر گیلانی نے مسٹر کیم کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور سرمایہ کے مواقعوں سے متعلق بریفنگ دیتے بتایا کہ حکومت کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے فعال کاوشیں کررہی ہے ۔انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے اضافی مواقعوں اور کرنٹ ایکسچینج ریٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان برآمد گنندگان کو خصوصی مراعات دیکر اپنی برآمدت بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے اور متبادل درآمدات کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس منصوبوں اور ٹرانسپورٹیشن،تھر کول کی گیسیفکیشن ، ٹیکسٹائل ،سیاحت ،توانائی ،لاجسٹک سیکٹر ، پاکستان ریلویز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔