اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) ملکی توانائی ضروریات کے پیش نظر پورٹ قاسم پر آئل ٹرمینل بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز سیّد علی حیدر زیدی نے پاکستان پٹرولیم اینڈ گیس کی انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کے حوالہ سے اچھے فیصلے کئے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومتیں اعدادوشمار کے کھیل میں لگی رہیں، ہم اداروں میں اصلاحات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ علی حیدر زیدی نے کہا کہ موجودہ ٹرمینل کو بہتر بنا کر جلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ ساہیوال کول پاور پورٹس سے دور کیوں قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت میری ٹائم افیئرز بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔