اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کو وزارت کی جانب سے جاری بیان میں شازین بگٹی نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کی ترقی کے وژن کو سراہتے ہیں اور انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں. انہوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔