سیال شریف۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اتوار کو سیال شریف میں ممتاز روحانی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ، مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔