اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں پاکستان میں یونان کے سفیر اینڈریاس پاپاسٹیورو نے ملاقات کی ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نےباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پریونان میں مقیم پاکستانیوں اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔