اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور (سیفران) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اعجاز حسین جاکھرانی اور اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اعجاز جاکھرانی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔