12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام کی زاہد...

وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام کی زاہد خان کو مسلم لیگ (ن) کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے زاہد خان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے، سیاسی بصیرت اور تنظیمی مہارت سے پارٹی کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی اور منظم جماعت ہے جس میں تجربہ کار اور مخلص قیادت کو ہمیشہ اہم ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے امید ظاہر کی کہ زاہد خان اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے اور پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569740

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں