34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام...

وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں یوم تشکر کے حوالے سے مرکزی ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی قیادت میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی اعلان پر یوم تشکر کے حوالے سے مرکزی ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے حالیہ کامیاب آپریشن پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کیلئے تاریخی کامیابی کا جشن منانے کا دن ہے، پاکستان کی بہادر افواج اور شاہینوں نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ایسا سبق سکھایا جو وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکے گا، افواج پاکستان نے آج پوری قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے تمام عزائم اور خواب چکنا چور ہوگئے ہیں، بھارت کو عسکری ہی نہیں سفارتی محاذ پر بھی شکست ہوئی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے انسانی حقویق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام بھارتی جارحیت، قتل و غارت گری اور عصمت دری کے واقعات کا سامنا کرتے آرہے ہیں اور بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے. واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح پورے خیبر پختونخوا میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں