- Advertisement -
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
- Advertisement -