اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)شازیہ مری نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔
انہوں نے ترکیہ کے سفیر سے زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔شازیہ مری نے ترکیہ کے سفارت خانے میں یاداشتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔