وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں واقع چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں واقع چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،فرنیچر اور سامان کو نقصان پہنچا، سپیکر قومی اسمبلی نے آتشزدگی کی رپورٹ طلب کر لی اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں واقع چیمبر میں …

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں واقع چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،فرنیچر اور سامان کو نقصان پہنچا، سپیکر قومی اسمبلی نے آتشزدگی کی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں واقع چیمبر میں جمعرات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،آگ سے دفتر کے فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، سپیکر قومی اسمبلی نے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں تھرڈ فلور پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے چیمبر میں اچانک اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب سینٹ کا اجلاس جاری تھا، آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے چیمبر میں موجود فرنیچر سمیت دیگر قیمتی سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے ملحقہ وزارت ریلوے اور دیگر دفاتر کے عملہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائر بریگیڈ اور اسمبلی کے عملہ نے کچھ دیر کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

Leave a Reply