وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے بات چیت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے بات چیت اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات …

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مالی سال 2016-17ءکے بجٹ میں زندگی کے ہر شعبہ کو بالخصوص زراعت کے شعبہ کی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے خصوصی ریلیف فراہم کیا ہے۔

Leave a Reply